ٹی ٹین لیگ،پلے آف مرحلہ،مراٹھا عربینز نے پنجابی لیجنڈز کو14رنز سے ہرا دیا
شارجہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹی ٹین لیگ کے پلے آف مرحلے میں مراٹھا عربینز نے پنجابی لیجنڈزکو 14رنز سے ہرا دیا،131کے ہدف میں پنجابی لیجنڈز116رنز ہی بناپائی۔
وہ جانور جس کا جگرکھانے سے انسان کے پورے جسم سے جلد اُتر جاتی ہے
ہدف کے تعاقب میں پنجابی لیجنڈز کی جانب سے اننگ کا آغازلیوک رانچی اور عمراکمل نے کیا،25کے مجموعے پر عمراکمل 3رنز بنا کرپویلین لوٹ گئے ،اس کے بعد شعیب ملک نے اوپنر بلے باز کے ساتھ مل کر ٹیم کے مجموعے میں 68رنز کا اضافہ کیا اور27رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔
ان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 3وکٹ کے نقصان پر116رنز ہی بناپائی
اس سے قبل مراٹھا عربین نے مقررہ اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر130رنز بنائے جس میں ریلی رسوا کے 67اور اصغر ستنکزائی کے 26رنز نمایاں ہیں۔