ڈیرہ میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن درجنوں غیر قانونی کنکشن منقطع

ڈیرہ میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن درجنوں غیر قانونی کنکشن منقطع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)واپڈا کی ضلعی ٹاسک کمیٹی نے ایس ای پیسکو بنوں سرکل نوراللہ اورایکسین سرکل سٹی ڈویژن ملک حفیظ اللہ خان کی ہدایت پرایس ڈی او ررورل شوکت اللہ محسودکی قیادت میں سپرنٹنڈنٹ ثناء اللہ سمیت سٹاف کے ہمراہ رورل سب ڈویژن کے علاقوں ملتان روڈ اورگلشن عزیز کالونی میں بجلی کے ڈائریکٹ کنڈوں کے خلاف آپریشن کیااوردرجنوں کنڈے اتاردیے اورسامان قبضے میں لے لیا اسی طرح بجلی کے بقایاجات کی وصولی نہ ہونے پر بعض علاقوں میں ایل ٹی تار کو بھی اتارلیاگیا۔