ٹانک میں پاک آرمی کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
ٹانک(نمائندہ خصوصی)پاک آرمی کے زیر اہتمام ٹرائیبل سب ڈویژن ٹانک کے دور افتادہ علاقہ دیوانہ بابا میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد سینکڑوں مریضوں کا مفت طبعی معائینہ اور ادویات فراہم کی گئیں سیکٹر کمانڈر بریگیڈئیر امتیاز اور کمانڈنگ آفسیر لیفیٹنٹ کرنل الطاف بلوچ نے فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا پاک آرمی کے زیر اہتمام دیوانہ بابا جیسے پسماندہ علاوہ میں جمعہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا تھا جس میں محکمہ صحت اور پاک آرمی کے ڈاکٹروں نے شرکت کی کیمپ میں آنے والے مریضوں کا مفت طبعی معائنیہ کے ساتھ ساتھ انہیں مفت ادویات فراہم کی گئیں فری میڈیکل کیمپ کے دورہ کے دوران سیکٹر کمانڈر بریگیڈئیر امتیاز کا کہنا تھا کہ پاک آرمی اور عوام کی قربانیوں سے علاقہ میں امن قائم ہو چکا ہے اور پاک فوج امن و امان کو قائم رکھنے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی انہوں نے کہا کہ کسی بھی علاقہ کی ترقی کا انحصار وہاں کی امن امان کی صورتحال پر ہی منحصر ہوتا ہے جہاں پر امن ہوتا ہے وہاں پر ترقی اور خوشحالی آتی ہے پاک آرمی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کر کے علاقہ میں امن و استحکام ترقی اور خوشحالی کے لئے اقدامات اٹھاتی رہے گی تاکہ شہری اس کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں دریں اثناء سیکٹر کمانڈر بریگیڈئیر امتیاز ،کرنل الطاف بلوچ نے اسسٹنٹ کمشنر ٹرائیبل ڈویژن بشیرکے ہمراہ مذکورہ پسماندہ علاقہ دیوانہ بابا کا خصوصی دورہ کیا اس دورہ کے دوران انہوں نے علاقہ کے عمائدین سے ملاقات کی اور علاقہ میں پائیدار امن کے لئے ان کے ساتھ جرگہ منعقد کیا اس موقع پر انہوں نے علاقہ کے مستحقین میں راشن،بیواؤں میں سلائی مشینیں اور بچوں میں کھیلوں کا سامان تقسیم کیا جس پر علاقہ کے معززین نے آرمی کا شکریہ ادا کیا ۔۔۔۔۔۔۔