بے ضابطگیاں،محکمہ تعلیم سکولز میں تبادلوں کا فیصلہ

بے ضابطگیاں،محکمہ تعلیم سکولز میں تبادلوں کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سٹاف رپورٹر ) حکومت پنجاب نے محکمہ تعلیم سکولز میں اکھاڑ پچھاڑ کا (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

فیصلہ کرلیا ۔ اپنے منصب کے ساتھ انصاف نہ کرنے والے ‘بے ضابطگیوں‘ اقربا پروری ونا اہلی کے مرتکب چیف ایگزیکٹو آفیسرزڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز( سی ای اوز) کو تبدیل کرکے سکول پرنسپل یا عام ٹیچر تعینات کر دیا جائے گا ۔اس سلسلے میں خفیہ رپورٹس اکٹھی کی جا ر ہی ہیں ۔واضح رہے کہ 2روز قبل 2 سی ای اوز کو تبدیل کرکے ملتان تعینات کیاگیا ہے ۔ ان میں سی ای او ڈیرہ غازی خان اشفاق گجر کو گورنمنٹ کمپری ہنسو ہائر سیکنڈری سکول میں سینئرسبجیکٹ سپیشلسٹ ٹیچر ( ایس ایس ایس)تعینات کر دیا ہے ۔ اشفاق گجر ملتان ‘ بہاولپور‘ مظفر گڑھ‘بہاولنگر‘ ڈی جی خان اور خانیوال میں ای ڈی او /سی ای او تعلیم کے عہدے پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں جبکہ سی ای او راجن پور مقبول احمد کو پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول دنیا پور تعینات کر دیا ہے۔ واضح کہ ان کے علاوہ 7مختلف اضلاع میں ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر( ای ڈی او) / چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی (سی ای او) تعینات رہنے والے اللہ بخش اس وقت پرنسپل گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول تعینات ہیں ۔11اضلاع میں بطورای ڈی او اور سی ای او تعینات رہنے والے صہیب عمران اس وقت پرنسپل گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول گلگشت کالونی تعینات ہیں۔مختلف اضلاع میں ای ڈی او تعینات رہنے والے سعید احمد لنگڑیال اس وقت سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بدھلہ سنت تعینات ہیں ۔ ملتان ‘ ساہیوال ‘ خانیوال ‘ ڈیرہ غازی خان سمیت مختلف اضلاع میں ای ڈی او /سی ای او تعلیم تعینات رہنے والے اعزاز احمد خان جوئیہ کو مسلم لیگ (ن) کے سابق دور میں ایک ایم پی اے کے غیر قانونی احکامات ماننے سے انکار کرنے پر سی ای او کے عہدے سے ہٹا کر سکول پرنسپل بنا دیا گیا جو اس وقت بہاولپور میں ٹیکنیکل ہائی سکول کے پرنسپل تعینات ہیں ۔ابھی تک ان کے ساتھ انصاف نہیں ہو سکا۔
خفیہ رپورٹس