رحیمیار خان میں پانی چوری ‘ ارشد جاوید کی اسمبلی فلور پر جنگ شروع

رحیمیار خان میں پانی چوری ‘ ارشد جاوید کی اسمبلی فلور پر جنگ شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خان پور ( نامہ نگار ) مسلم لیگ ن کے ایم پی اے حاجی محمد ارشد جاوید نے پنجاب (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

اسمبلی کے فلور پر کھڑے ہو کر ضلع رحیم یار خان میں 15سال سے ہونے والے پانی چوری کے مسئلہ کو اٹھا کر حقیقی عوامی نمائندہ ہونے کا ثبوت دیا ہے جس پر ہم ایم پی اے حاجی محمد ارشد جاوید کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے انفارمیشن سیکرٹری رفاقت علی نے تحصیل جنرل سیکرٹری عبدالستار رحمانی کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پانی چوری سے ضلع رحیم یار خان کا کسان غریب سے غریب تر ہوتا چلا جارہا ہے اور ضلع رحیم یار خان کی قیمتیں زمینیں جو کبھی سونا اگلتی تھی پانی چوری کے باعث آج بنجر ہوتی جارہی ہیں کسان خوشحال ہو گا تو عام آدمی بھی خوشحال ہو گا اگر پانی چوری فوری طور پر روکی نہ گئی تو ضلع رحیم یار خان کی زمینیں مکمل طور پر بنجر ہو جائیں گی انہوں نے کہا کہ حاجی محمد ارشد جاوید وہ واحد لیڈر ہیں جو عرصہ 15سال سے پانی کے مسئلے پر کسانوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں اور اس بار بطور ایم پی اے منتخب ہونے کے بعد اسمبلی کے فلور پر کھڑے ہو کر پانی چوری کے خلاف آواز بلند کر کے نہ صرف عوام کا حقیقی نمائندہ ہونے کا ثبوت دیا ہے
جنگ