بلیک میلروں سے تنگ آکر یتیم لڑکی کی قبر میں اتر گئی
مظفرگڑھ(نامہ نگار) بلیک میلروں سے تنگ آکر اپنی جان دے دی .بلیک میلرز نے اس یتیم بے سہارا لڑکی کی تصاویر انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکیاں دیں. اس ڈر کے مارے لڑکی (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )
نے خود کشی کر لی. پولیس خودکشی کا رنگ دے کر معاملہ دبانے کی کوشش کررہے ہیں.جبکہ لڑکی کی بہن کا موقف بھی سامنے آگیا ۔ تحصیل جتوئی کے تھانہ شہرسلطان کی حدود میں صفیہ بی بی نامی لڑکی نے خودکشی کر لی .اس کی بہن کا کہنا ہے کہ صفدر نامی شخص نے اس کی بہن کی وڈیواور تصاویر بنالی اور انٹر نیٹ پر اپ لوڈ کی دھمکیاں دیتا تھا.جبکہ متعلقہ پولیس کارروائی سے گریزاں ہے .اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ان لڑکیوں کا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے جبکہ وہ بااثر لوگ ہیں. اس لیے ان کی کوئی شنوائی نہیں ہورہی .اہل علاقہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں کہاں ہیں وہ اس واقعہ پر کیوں خاموش ہیں.