جامعہ زکریا،اسسٹنٹ پروفیسر کی طالبہ کیساتھ ’’انٹریاں‘‘ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا نوٹس ،سخت ایکشن کا امکان
ملتان (خبر نگار خصوصی) اسسٹنٹ پروفیسر واصف نعمان نے ڈسٹر کٹ کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر جھوٹا
(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )
الزام لگایا جارہا ہے اور وڈیو کلپ ایڈیٹ کیے گئے ہیں۔ آپ خود سے فیصلہ کرلیں میں نے آپکو جو بتانا تھا وہ بتا دیا۔ واضح رہے کہ اس کیس میں زکریا یونیورسٹی کی انتظامیہ پروفیسر کو بچانے کے لیے سرگرم رہی۔ لیکن حقائق سامنے آنے کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ کمیٹی کمیٹی کا کھیل کھیلنے لگ گئی۔ انتظامیہ نے واقعے کے دو روز بعد انکوایری کے لیے تین رکنی کمیٹی بنائی جو ڈاکٹر شفقت اللہ،ڈاکٹر عزیر،پروفیسر فزانہ پر مشتمل تھی۔ انکوائری کمیٹی طالبہ کو بلیک میل کرنے کے حوالے سے شواہد کا جایزہ لینے کیلئے بنائی گئی تھی۔ جس میں کہا گیا تھا کہ انکوائری کمیٹی پروفیسر کی ویڈیو کے حوالے سے انکوائری کریے گی۔ معاملہ سامنے آنے پر طالبہ کو زبان بند رکھنے کے دباو کا بھی سامنا ہے۔ بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر واصف نعمان کی طالبہ کے ساتھ فحش حرکات کی ویڈیو اور بلیک میل کے معاملے پر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ جبکہ ایچ ای ڈی نے دو دن میں رپورٹ طلب کر لی ہے اور سخت کاروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔