منشیات کیس،مجرم عبدالعزیز اور غیر ملکی خاتون سنیتا نرملا کومجموعی طور پر10سال قید وجرمانہ
لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس مسعود ارشد نے 5کلو ہیروئن کویت سمگل کرنے کی کوشش کرنے والی غیر ملکی خاتون مجرمہ سنیتا نرملا اور عبدالعزیز کو مجموعی طور پر10سال قید وجرمانہ کی سزاکا حکم سنادیاہے۔ سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس کی عدالت میں اے این ایف نے غیرملکی خاتون سنیتا نرملاکے خلاف 3کلو ہیروین اور عبدالعزیز شاہ کے خلاف 2کلو ہیروین کویت سمگل کرنے کی کوشش کرنے کے الزام میں چالان پیش کررکھاتھا۔
، عدالت میں چالان آنے پر فاضل جج نے باقاعدگی سے سماعت کی اور دونوں پر جرم ثابت ہونے پر سنیتا نرملا کو 3 کلو ہیروین رکھنے کے جرم میں 4سال قید اور 36 ہزارروپے جرمانے کی سزا سنا ئی ہے جبکہ عبدالعزیزشاہ کو 2 کلو ہیروئن رکھنے کے جرم میں 6سال قید اور 30 ہزارروپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔