10مختلف مقدمات میں منشا بم کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع
لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج اعجاز حسن اعوان نے 10مختلف مقدمات میں ملوث قبضہ گروپ ملزم منشا بم کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع کردی ہے جبکہ ایک کیس میں مذکورہ ملزم کا3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اسے تھانہ جوہرٹاؤن پولیس کے حوالے کردیاہے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پولیس نے منشا بم کو عدالت میں پیش کیا ،عدالت کو بتایا گیاکہ منشا بم پر دس مختلف مقدمات قبضہ کرنے اوربھتہ مانگنے کے مقدمات درج ہیں ،ان کیسوں میں ملزم کو عدالت نے جیل بھجوا رکھا ہے۔
،ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ ختم ہو چکا ہے اس میں توسیع کردی جائے جس پر عدالت نے منشا بم کے 10مقدمات میں دو روز کی توسیع کردی ،عدالت نے جوہر ٹاون کے ایک نئے کیس میں ملزم کو 3روز جسمانی ریمانڈ پر تھانہ جوہرٹاؤن کے حوالے کردیاہے ۔