وزیر اعلیٰ محمود خان کا نمونیا میں 15 بچوں کی ہلاکت کا نوٹس
پشاور( سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبے میں نمونیا کی وجہ سے 15 بچوں کی ہلاکت پر انتہائی دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ اور انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ بچوں کی اموات سے متعلق مکمل تفصیلات معلوم کی جائیں نیز ان وجوہات کا پتہ لگایا جائے جن کی وجہ سے ان بچوں کی اموات واقع ہوئیں۔ انہوں نے اس حوالے سے ہسپتالوں میں احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اانتظامات کو موثر بنانے کیلئے اقدامات کرنے اور آئندہ ایسے واقعات سے بچنے کیلئے پیشگی اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی ۔بعدازاں وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا اور اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔