متحدہ علما محاذ کے تحت اے پی ایس و سقوط ڈھاکہ سیمینارکا انعقاد
کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ علما محاذ پاکستان کے سرپرست مولانا جعفر حسین تھانوی،چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی، مرکزی صدر علامہ مرزا یوسف حسین ، بانی جنرل سیکریٹری مولانا محمد امین انصاری، نائب صدور، علامہ علی قرارنقوی، علامہ شاہدین اشرفی کے علاوہ علامہ روشن دین، مفتی محمد بخاری، محمد شکیل قاسمی، اسلم خان فاروقی و دیگر نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی غفلت و بے حسی المناک سانحات کو جنم دیتی ہے اس کی بڑی مثالیں سانحہ سقوط ڈھاکہ اور سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاورہیں وہ ایم یو ایم کے مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں اے پی ایس و سقوط ڈھاکہ سیمینار سے خطاب کررہے تھے مقررین نے کہا کہ آرمی پبلک اسکول ایبٹ آباد میں دو روز قبل طالب علم کے قتل کا واقع بھی حکمرانوں کی غفلت و لاپروائی کی ایک کڑی ہے اور اس طرح کی غفلت و لاپروائی سے دشمن بھرپور فائدہ اٹھا رہا ہے علامہ فریدی نے کہا کہ بزدل دشمن ملک میں المناک سانحات برپاکر کے وطن عزیز کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے تاہم قوم اپنے اتحاد و یک جہتی سے دشمن کی ساشوں کو ناکام بنادے گی