کیا پی ٹی آئی رہنما دیں گے جواب یا رکھیں گے چپ کا روزہ ؟،عابد شیر علی نے فیصل واوڈا پراپرٹیز کا ’ سیزن تھری ‘ جاری کر دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر مملکت اور ن لیگ کے رہنما عابد شیر علی آج کل ” مشن فیصل واوڈا “ پر لندن پہنچے ہوئے ہیں جہاں وہ ان کی پراپرٹیز پر ویڈیوز بنا کر پاکستانیوں کو دکھا رہے ہیں اور اب انہوں نے اس کا ’ سیزن تھری ‘ بھی جاری کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق فیصل واوڈ لندن کے معروف علاقے میڈا ویل سٹیشن پر واقع ایگن ایوی نیو نامی بلڈنگ کے نیچے کھڑے ہیں اور ممکنہ طور پر بارش کا موسم بھی ہے ۔ عابد شیر علی کا اپنی ویڈیو میں کہنا ہے کہ اس بلڈنگ میں فیصل واوڈا کا فلیٹ ہے جس کا نمبر 292 ہے ، یہ لندن کا ایک مہنگا ترین علاقہ ہے اور یہاں پر ایک فلیٹ کی اوسط قیمت تقریبا سات سے آٹھ ملین پاﺅنڈ ہے ۔میں فیصل واوڈا کو چیلنج کرتاہوں کہ وہ مجھے غلط ثابت کریں ، کراچی سے بھتہ اور چائنہ کٹنگ کے ذریعے پیسہ حاصل کیا اور انہوں نے اس پیسے سے یہ لندن میں فلیٹ خریدے ۔ عابد شیر علی کا کہناتھا کہ آپ کو بتانا ہو گا کہ یہ پیسے لندن کس طرح لائے گئے ، کیا آپ کے بزرگ ایسٹ انڈیا کمپنی میں ڈائریکٹر تھے یا ٹاٹا فیکٹری کے مالک تھے ، آپ سڑک چھاپ تھے اور سڑک چھاپ سے ارب پتی کس طرح بنے ، میں آپ سے رسیدیں اور منی ٹریل مانگ رہا ہوں ، خدارا بتائیں کہ آپ سڑک چھاپ سے آج ارب پتی کیسے بن گئے ۔
ان کا کہناتھا کہ آپ کے اباواجداد کی شوگر ملیں تھیں یا کوئی کاروبار کرتے تھے ؟ ، میں چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست کرتاہوں کہ وہ اس پر جے آئی ٹی تشکیل دیں کیونکہ آپ نے قوم سے وعدہ کیاہے کہ لوٹی ہوئی دولت پاکستان واپس آنی چاہیے ، چیئرمین نیب سے بھی درخواست کرتاہوں کہ وہ اس پر نوٹس لیں ۔
مکمل سیزن یہاں دیکھیں: