تجاوزات کیخلاف آپریشن منصفانہ بنیادوں پرنہیں کیاجارہا،بلاول ہاؤس کی دیوارکوکب گرایاجائےگا؟،خرم شیر زمان

تجاوزات کیخلاف آپریشن منصفانہ بنیادوں پرنہیں کیاجارہا،بلاول ہاؤس کی ...
تجاوزات کیخلاف آپریشن منصفانہ بنیادوں پرنہیں کیاجارہا،بلاول ہاؤس کی دیوارکوکب گرایاجائےگا؟،خرم شیر زمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ تجاوزات کیخلاف آپریشن منصفانہ بنیادوں پرنہیں کیاجارہا،بلاول ہاؤس کے باہرکھڑاہوں جہاں فٹ پاتھ پررکاوٹیں ہیں،بلاول ہاؤس کی دیوارکوکب گرایاجائےگا؟۔
پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کا کہناتھا کہ کیابلاول ہاؤس کی دیوارتجاوزات میں نہیں آتی؟میئرکراچی صرف غریبوں کے گھروں کی طرف رخ کررہے ہیں،ان کا کہناتھا کہ چیف جسٹس کے احکامات صرف غریبوں کیلئے نہیں،50 کروڑکے ہرجانے کاجلدجواب دوں گا۔