وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا دورہ چین منسوخ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا دورہ چین منسوخ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا دورہ چین منسوخ ہو گیا،وزیراعلیٰ نے پہلے غیر ملکی دورے پر کل چین روانہ ہونا تھا لیکن وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی مصروفیات کے باعث دورہ منسوخ کر دیا گیا۔وزیراعلیٰ نے 20 دسمبر کو چین میں مختلف اجلاسوں میں شرکت اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرنی تھیں۔