کراچی، رینجرز اور پولیس کی اورنگی ٹاﺅن میں مشترکہ کارروائی،3 بھتہ خور اسلحہ سمیت گرفتار
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران 3 بھتہ خوراسلحہ سمیت گرفتار کر لئے۔
ترجمان کے مطابق ملزمان تاجرکے گھربھتہ کی پرچی پھینک کرفرارہوگئے تھے،ملزمان نے تاجرکوکال کرکے 15 لاکھ بھتہ طلب کیااور عدم ادائیگی پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی تھیں،واقعہ کامقدمہ 14 دسمبرکومومن آبادتھانے میں درج کیاگیاتھا۔
ترجمان کے مطابق رینجرز اور پولیس نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاﺅن میں کارروائی کے دوران3 بھتہ خور گرفتار کر لئے،گرفتار ملزمان میں بلال، امیر حمزہ ،عرفان شامل ہیں۔