المیہ یہ ہے ڈاکٹر ہوں اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دی: خالد مقبول صدیقی
کراچی (ویب ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ اور وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) خالد مقبول صدیقی خود کو ملنے والی وزارت سے ناخوش ہیں کراچی میں نجی یونیورسٹی سے خطاب میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے اپنی وزارت کے حوالے سے شکوہ کیا۔
انہوں نے کہا وزارت کی خواہش نہیں تھی المیہ یہ ہے، ڈاکٹر ہوں اور مجھے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت دی ہے خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کوشش ہے فیتے کم کاٹوں اور کام پر توجہ دوں۔ متحدہ قومی موومنٹ میں اختلافات کی خبروں پر کہا مجھے اپنی پارٹی بکھرتی نہیں نکھڑتی نظر آ رہی ہے۔