” میں نے اپنا سب کچھ دیا لیکن ۔۔۔“ معروف گلوکارہ نیہا ککٹر کا بوائے فرینڈ سے بریک اپ ہو گیا ، ایسی بات کہہ دی کہ بالی ووڈ کو ہلاکر رکھ دیا

” میں نے اپنا سب کچھ دیا لیکن ۔۔۔“ معروف گلوکارہ نیہا ککٹر کا بوائے فرینڈ سے ...
” میں نے اپنا سب کچھ دیا لیکن ۔۔۔“ معروف گلوکارہ نیہا ککٹر کا بوائے فرینڈ سے بریک اپ ہو گیا ، ایسی بات کہہ دی کہ بالی ووڈ کو ہلاکر رکھ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کی گلوکارہ نیہا ککڑ جنہوں نے بہت کم عرصہ میں شہرت کی بلند چوٹیوں کوچھو لیا اور اب وہ بالی ووڈ کی ایک اہم ترین فرد بن چکی ہیں جبکہ اس کے علاوہ وہ اپنے بوائے فرینڈ کی وجہ سے بھی اکثر خبروں میں رہتی تھیں ۔
تفصیلات کے مطابق نیہا ککڑ کا بولی وڈ اداکار ہیمانشو کوہلی کے ساتھ 2014 سے افیئر تھا اور ان دونوں کی جوڑی مداحوں میں بھی کافی مقبول تھی، تاہم چند روز قبل ان دونوں کا بریک اپ ہوگیا، جس کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔تاہم اب کئی روز سے بریک اپ کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد گلوکارہ نے اس معاملے پر خاموشی توڑ دی۔
نیہا ککڑ نے اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر چند اسٹوریز شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنے بریک اپ کی خبر کی تصدیق بھی کی۔ان اسٹوریز میں گلوکارہ نے اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’اب چند لوگ ایسی باتیں میرے بارے میں کہیں گے جو میں نے کی بھی نہیں، لیکن کوئی بات نہیں، مجھے عادت ہوگئی ہے سب سننے کی سب سہنے کی‘۔گلوکارہ نے مزید لکھا کہ ’مجھے نہیں پتا تھا اس دنیا میں اتنے برے لوگ بھی ہوتے ہیں، سب کھو کر ہوش میں اب آئے تو کیا کیا، میں نے اپنا سب کچھ دے دیا اور مجھے بدلے میں کیا ملا، بتا بھی نہیں سکتی کیا ملا‘۔30 سالہ نیہا ککڑ کا کہنا تھا کہ ’ہم سلیبریٹیز کے دو چہرے ہوتے ہیں، ایک پرسنل ایک پروفیشنل، ذاتی زندگی جتنی بھی خراب چل رہی ہو، پروفیشنل زندگی میں آپ ہمیسہ مسکراتے دیکھیں گے‘۔

مزید :

تفریح -