”را“ اور ”این ڈی ایس“ نے سانحہ آرمی پبلک سکول جیسی کارروائی دہرانے کی منصوبہ بندی کر لی،وزارت داخلہ کا مراسلہ، سیکورٹی الرٹ جاری
لاہور (ویب ڈیسک) وفاقی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ہونے والے سکیورٹی الرٹ میں کہا گیا ہے کہ آرمی پبلک سکول جیسے ایک اور حملے کا خطرہ ہے۔
مراسلے میں صوبائی حکومتوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ اور افغان خفیہ ایجنسی ”این ڈی ایس“ نے سانحہ آرمی پبلک سکول جیسی کارروائی دہرانے کی منصوبہ بندی کر لی ہے چنانچہ ممکنہ تخریب کاری اور دہشتگردی کو روکنے کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کئے جائیں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اہم سیاسی شخصیات اور اہم عمارتوں کی سکیورٹی کے لئے سخت اقدمات کئے جائیں تاکہ دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جا سکے۔ وزارتِ داخلہ کا مراسلہ موصول ہونے کے فوراً بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے فوری طور پر صوبہ بھر میں ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے پولیس اور رینجرز کو حفاظتی انتظامات سخت کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے ہیں۔