اینٹی کرپشن پنجاب نے نیلام شدہ گاڑیوں کی جعلی رجسٹریشن کی تحقیقات شروع کر دی
لاہور (ویب ڈیسک) محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے پاک فوج کی نیلام شدہ گاڑیوں کی جعلی رجسٹریشن کی تحقیقات شروع کردی۔
محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے فرید کورٹ ہاﺅس پاک فوج ودیگر حساس ادارے کی بڑی تعداد میں گاڑیوں کی بوگس رجسٹریشن کا فراڈ سامنے آنے پر ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب حسین اصغر کی ہدایت پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن محمد اصغر جوئیہ نے انکوائری شروع کی۔
ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور اصغر جوئیہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر میاں خالد نے ڈی جی ایکسائز پنجاب اکرم اشرف گوندل اور موٹر رجسٹریشن اتھارٹی فرید کورٹ ہاﺅس کے دیگر افسران کو 20 دسمبر کو مکمل ریکارڈ سمیت خود پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔