پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس

پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس
پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے قائداعظم ہال میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان سے سید زاہد صدیق شاہ بخاری نے خاص طور پر شرکت کی اور وہی اس کانفرنس کے صدر و مہمان خصوصی بھی تھے۔ کانفرنس کا اہتمام چودھری خالد حسین صدر پاکستان سوشل سنٹر شارجہ اور ان کی نومنتخب ٹیم نے کیا تھا۔ کانفرنس میں امارات بھر سے عاشقان رسول نے شرکت کی۔


سیرت کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری عرفان نے حاصل کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض عظیم قادری نے انجام دیئے۔


اس موقع پر ڈاکٹر اکرم شہزاد، تنویر نوشاہی، محمد ساجد قادری، محمد شہزاد چشتی، شفقت علی قادری، محمد علی قادری اور دیگر ثنا خواﺅں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں ہدیہ نعت پیش کیا۔ سید زاہد صدیق شاہ بخاری کے ساتھ ساتھ اس کانفرنس میں شرکت کے لئے مزید لوگوں نے بھی پاکستان سے یہاں آکر شرکت کی۔ ان مہمانوں کا والہانہ استقبال کیا گیا اور ان کی آمد پر خالد حسین چودھری، افتخار احمد چودھری اور دیگر مریدین نے انہیں خوبصورت گلدستے پیش کئے۔ اس موقع پر سید زاہد صدیق شاہ بخاری نے محسن انسانی حضرت محمد ﷺ کی سیرت طیبہ پر سیر حاصل تقریر کی۔

انہوں نے کہا کہ حضور پاک ﷺ کی ساری زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ ہم آپ ﷺ کی حیات طیبہ سے اپنی اور اپنے اہلخانہ کی زندگیوں کو بھی سنوار سکتے ہیں۔ ہم تمام حاضرین مجلس کو چاہیے کہ ہم اپ نی زندگیوں کو صحیح اسلامی راہ پر ڈال دیں اور آپ ﷺ کے فرمان کے مطابق زندگی بسر کریں۔ آپ ﷺ کی زندگی بھرپور مثالوں کے ساتھ موجود ہے جس سے ہم ہر لمحہ راہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔ ہماری زندگیوں کی فلاح اسی میں ہے کہ ہم قرآن و حدیث کے مطابق اپنے آپ کو ڈھال لیں اور وہی کریں جس کا ذکر قرآن و حدیث میں آیا ہے۔ تقریب کے آخر میں اتحاد بین المسلمین کے لئے دعائیں بھی کی گئیں۔

مزید :

عرب دنیا -