’یہ سب کچھ میری توقعات کے بالکل برعکس ہے‘ پہلی مرتبہ پاکستان آنے والی چینی نژاد آسٹریلوی لڑکی حیران پریشان رہ گئی

’یہ سب کچھ میری توقعات کے بالکل برعکس ہے‘ پہلی مرتبہ پاکستان آنے والی چینی ...
’یہ سب کچھ میری توقعات کے بالکل برعکس ہے‘ پہلی مرتبہ پاکستان آنے والی چینی نژاد آسٹریلوی لڑکی حیران پریشان رہ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی میڈیا کے منفی پراپیگنڈے کے باعث دنیا پاکستان کو سیاحت کے لیے محفوظ ملک نہیں سمجھتی تاہم جو غیرملکی ایک بار پاکستان آتا ہے وہ یہ کہنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ جو وہ سنتے تھے پاکستان اس کے بالکل برعکس ہے۔ اس چینی نژاد آسٹریلوی لڑکی کی کہانی سن لیں جوآسٹریلوی حکومت کی وارننگ کے باوجود پاکستان آئی اور تعریف کرنے پر مجبور ہو گئی۔ ڈینا وینگ نامی اس لڑکی کا کہنا ہے کہ ”آسٹریلوی حکومت شہریوں کو نصیحت کرتی ہے کہ پاکستان سیاحت کے لیے محفوظ ملک نہیں ہے لیکن میں اس ملک کی سیاحت کرنا چاہتی تھی۔ جب میں نے اپنے دوستوں کو اس حوالے سے بتایا تو وہ کہنے لگے کہ تم پاگل ہو؟ تاہم ایک سال قبل میں پاکستان آ گئی اور یہاں میں نے جو کچھ دیکھا وہ میری توقعات کے بالکل برعکس تھا۔ میں نے گلگت بلتستان دلکش پہاڑ، نیلے دریااور جھیلیں دیکھیں اور اسلام آباد میں طلوع آفتاب کا دلفریب نظارہ کیا۔ ایسے خوبصورت مناظر دنیا میں کہیں اور نہیں مل سکتے۔“


وینگ کا کہنا تھا کہ ”میں نے ایک پاکستانی شادی میں بھی شرکت کی اور یہاں کے رسم و رواج میرے لیے ایک انوکھا اور خوبصورت تجربہ تھا۔ پاکستان کی سیاحت میرے لیے ایسا تجربہ ہے جسے میں زندگی میں کبھی نہیں بھلا پاﺅں گی۔ میں نے یہاں شہروں اور دیہات کے لوگوں کی زندگیاں اور رہن سہن دیکھا۔ پاکستان میں کہیں بھی مجھے عدم تحفظ کا احساس نہیں ہوا۔ عالمی میڈیا کی رپورٹس کے برعکس پاکستان کا ماحول اور لوگ انتہائی پرامن تھے۔ پاکستان کے طول و عرض میں سفر کرتے ہوئے ہر جگہ میں نے خود کو محفوظ محسوس کیا۔ اس سارے سفر کے دوران جو چیز سب سے زیادہ مجھے بھائی وہ پاکستانیوں کی میزبانی تھی۔ میں جہاں بھی گئی میرا فراخ دلانہ استقبال ہوا۔ پاکستانیوں سے مل کر مجھے حیرت بھی ہوئی کہ دنیا میں ایسے فیاض اور دوسروں کی پروا کرنے والے لوگ بھی ہوتے ہیں۔“