سانحہ اے پی ایس ،سفاکیت کے علمبرداوں نے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا:راجہ یاسر ہمایوں

سانحہ اے پی ایس ،سفاکیت کے علمبرداوں نے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا:راجہ یاسر ...
سانحہ اے پی ایس ،سفاکیت کے علمبرداوں نے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا:راجہ یاسر ہمایوں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب  راجہ یاسر ہمایوں نے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا ء کی چوتھی برسی کے موقع پر اپنے  پیغام میں کہا کہ یہ دن ہمیں آرمی پبلک سکول کے شہدا کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا رہے گا،معصوم بچوں کے خون نے پوری قوم کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں نیا حوصلہ اور عزم دیا ،شہید بچوں اوراساتذہ کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے کہا کہ سا نحہ اے پی ایس نے پاکستانی قوم میں دہشت گردی کے خلاف تاریخ ساز وحدت کو جنم دیا۔معصوموں کا خون رنگ لایا ہے، آج پاکستان میں دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ کے نتیجے میں ہم سے بچھڑ جانے والوں کی یاد ایک کسک بن کر ہمارے دلوں میں ہمیشہ موجود رہے گی، سفاکیت کے علمبرداوں نے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا،معصوم طلبہ اور اساتذہ کی قربانی نے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے قوم کو بیدار کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم سانحہ اے پی ایس کے شہدا ء اور ان کے لواحقین کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی ۔سانحہ اے پی ایس کا دن ایک قومی المیہ ہونے کے ساتھ تجدید عہد کا دن بھی ہے۔