آصف زرداری سے وزیر اعلیٰ سندھ اور قائم مقام گورنر آغا سراج درانی کی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

آصف زرداری سے وزیر اعلیٰ سندھ اور قائم مقام گورنر آغا سراج درانی کی ...
آصف زرداری سے وزیر اعلیٰ سندھ اور قائم مقام گورنر آغا سراج درانی کی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین اورسابق صدر آصف زرداری سے اُن کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری، قائم مقام گورنر سندھ ،وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ سمیت دیگر اہم افراد نے ملاقات کی اور اُن کی خیریت دریافت کی۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج آصف زرداری سےقائم مقام گورنر آغا سراج  درانی ،وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور دیگر اہم شخصیات نے ملاقات کی اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، آغا سراج درانی جو سابق صدر کے ذاتی دوستوں میں شمار ہوتے ہیں،ہسپتال پہنچے تو ان کے ساتھ آصف علی زرداری کا پسندیدہ کیک اور پھولوں کا گلدستہ بھی تھا۔سابق صدر پاکستان سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے مختلف سیاسی اور  حکومتی اُمور پر تبادلہ خیال کیا ۔صوبائی وزیر ہری رام نے بھی ضیاء الدین ہسپتال میں آصف زرداری سے ملاقات کی اور اُن کی خیریت دریافت کی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کے لیے آصفہ بھٹو زرداری ضیاالدین ہسپتال پہنچیں اور اپنے والد کی خٰیریت دریافت کی۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی