معروف اداکار عمران عباس کے والد انتقال کرگئے

معروف اداکار عمران عباس کے والد انتقال کرگئے
معروف اداکار عمران عباس کے والد انتقال کرگئے

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے معروف اداکار عمران عباس کے والد انتقال کرگئے ہیں۔

اداکار عمران عباس نے اپنے فیس بک سٹیٹس کے ذریعے آگاہ کیا کہ ان کے والد کا انتقال ہوگیا ہے، انہوں نے اپنے والد کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی درخواست بھی کی۔

خیال رہے کہ عمران عباس پاکستان میں ڈرامہ انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہیں ، وہ بالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکے ہیں۔

مزید : تفریح