فواد چودھری 3 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

فواد چودھری 3 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
فواد چودھری 3 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

  



جدہ ( محمد اکرم اسد) فواد چودھری وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر جدہ پہنچے تو پاکستانی قونصل جنرل خالد مجید، او آئی سی میں پاکستان کے مسقل نمائندے رضوان شیخ ، یونس نظامی اور پی ٹی آئی جدہ کے صدر قیصر، افضل چیمہ، احمد بشیر ، چوہدری اکرم فیض ، میاں الطاف حسین اور دوسروں نے انکا استقبال کیا۔

وفاقی وزیر یہاں اپنے قیام کے دوران اسلامی ترقیاتی بنک اور ورلڈ اکیڈمی آف سائنس فورم کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی سائنس ڈپلومیسی کے عنوان سے ورکشاپ میں شرکت کریں گے.وفاقی وزیر اپنے قیام کے دوران مقامی صحافیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

دریں اثناء وفاقی وزیر گود چوہدری نے خانہ کعبہ پہنچ کر عمرہ کی سعادت حاصل کی ، مسجد الحرام میں نوافل ادا کئیے اس موقع پر انہوں نے پاکستان ، کشمیر اور مسلم اُمّہ کے لئے بھی دعائیں کیں

مزید : قومی