لاہور ٹر انسپورٹ کمپنی کی چیئر مین شپ کیلئے صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید کی مداخلت کا انکشاف

لاہور ٹر انسپورٹ کمپنی کی چیئر مین شپ کیلئے صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود ...
لاہور ٹر انسپورٹ کمپنی کی چیئر مین شپ کیلئے صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید کی مداخلت کا انکشاف

  



لاہور(آئی این پی) لاہور ٹر انسپورٹ کمپنی کی چیئر مین شپ کیلئے صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید کی مداخلت کا انکشاف‘صوبائی وزیر اپنے داماد کے بھائی میاں ہارون کو چیئر مین لاہورٹر انسپورٹ کمپنی لگوانا چاہتے ہیں جبکہ محکمہ ٹر انسپورٹ نے میاں ہارون کو چیئر مین لگانے کی مخالفت کردی۔

میڈیار پورٹس کے مطابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے میاں ہارون کو چیئر مین لاہور ٹر انسپورٹ کمپنی لگوانے کیلئے اپنا سیاسی اثر استعمال کر نا شروع کردیا ہے اور لاہور ٹر انسپورٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائر یکٹرز کی بھر پور حمایت حاصل کر نے کیلئے لاہور کے مقامی ہوٹل کے جنر ل منیجر رانا طیب حسین کو لاہور ٹر انسپورٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائر یکٹرز کا ممبر بھی نامزد کردادیا ہے جبکہ محکمہ ٹر انسپورٹ کا کہنا ہے کہ میاں ہارون بورڈ آف ڈائر یکٹرز کے ممبر بننے کے بھی اہل نہیں مگر اب انکو چیئر مین بنانے کیلئے مداخلت کی جارہی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور