وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت نے بحرانوں کو شکست دی،ثوبیہ

وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت نے بحرانوں کو شکست دی،ثوبیہ

  



لاہور(سٹی رپورٹر) ممبر قومی اسمبلی و  وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان ثوبیہ کمال خان نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت نے ملک کو درپیش چیلنجز کو جس طرح شکست دی ہے اسے تاریخ میں یاد رکھا جائے گا،کہ انشا اللہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست بنائیں گے جس سے عوام کی زندگیوں میں آسودگی اور خوشحالی آئے گی۔انہوں نے کہاکہ آج معیشت درست میں گامزن ہو گئی ہے جس کے اثرات عوام کی زندگیوں پر بھی مرتب ہوں گے، قوی امید ہے کہ آنے والے مہینوں میں مارک اپ کی شرح نیچے آئے گی جس سے مینو فیکچرنگ گروتھ بڑھے گی جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے،ہمارا مقصدصرف عوام کی خدمت اورانہیں ریلیف دینا ہے۔

  سابق حکمرانوں کی طرح اقتدار میں کوئی اور ایجنڈا لیکر نہیں آئے،سابق ادوار میں عوام کی خدمت کی بجائے ذاتی ایجنڈے پر کام کیا گیا اورماضی میں عام آدمی کے مسائل کو بری طرح نظر انداز کیا گیا۔انہوں نے مزید کہاکہ  تحریک انصاف کی حکومت نے عام آدمی کی حالت بہتر بنانے کیلئے جو مثالی اقدامات کیے ہیں اسکی نظیر نہیں ملتی۔ تحریک انصاف کی حکومت کی پالیسیوں کا مرکز و محور عام آدمی ہے۔ ملک کی ترقی و خوشحالی کے مخالف عناصرتنقید برائے تنقیدکررہے ہیں جس کی کوئی پرواہ نہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...