حکومت بے لاگ احتساب کے وعدے کی تکمیل کیلئے کوشاں ہے،عمران سلیمی

حکومت بے لاگ احتساب کے وعدے کی تکمیل کیلئے کوشاں ہے،عمران سلیمی

  



لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما چوہدری عمران سلیمی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت بے لاگ احتساب کے وعدے کی تکمیل کی جانب گامزن ہے، پوری قوم وزیر اعظم عمران خان اور احتساب اداروں کے سربراہان کو خراج تحسین پیش کررہی ہے جنہوں نے طا قتور سیا سی لو گو ں کے احتسا ب کو جاری رکھا ہے اورکرپٹ عناصر کی تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہی پاکستان ترقی کرے گا اور کرپشن کا خاتمہ ہوگا تمام کرپٹ سیاستدان جیلوں میں جائیں گے اور عوام خوشحال ہوں گے آنے والا دور عوامی دور ہے جس میں چوروں کی نہیں بلکہ عوام کی حکمرانی ہو گی۔

 پاکستان میں بگڑے ہوئے نظام کو تھوڑا سا ٹائم لگے گا عوام کووزیراعظم عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے ساری صورتحال عوام کے سامنے ہے اوروزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اور نیا پاکستان بنا کر دم لے گی۔انہوں نے مزید کہاکہ سابقہ حکمرانوں کی کرپشن اور نااہلیوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے جن سے بہت جلد چھٹکارا مل جائے گاپی ٹی آئی کی حکومت ملک کو سابقہ دور کے پیدا کئے جانے والے بحرانوں سے نکالنے کیلئے عملی طور پر کوشاں ہے سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ ملک مشکلات کا شکا ر ہو ا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1