کے پی کے میں بد عنوانی کا نوٹس کب لیاجائیگا،حسن مرتضیٰ

      کے پی کے میں بد عنوانی کا نوٹس کب لیاجائیگا،حسن مرتضیٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر)پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ کے پی کے میں سرکاری منصوبوں میں بدعنوانی کا نوٹس کب لیا جائے گا،احتساب کے دوہرے معیار قبول نہیں ہیں کے پی ہیلی کاپٹر کا غیر قانونی استعمال کرنے والے اپنی کرتوتوں کا جواب دیں،آصف زرداری کی طرح عمران کے خلاف بھی نیب انکوائری ہے وہ سرکاری جہاز استعمال کیوں کرتے ہیں۔

، فردوس عاشق اعوان کی مثال کھسیانی بلی کھمبا نوچے والی ہے،آصف زرداری کے قصیدے پڑھنے والے کس منہ سے اب انکے خلاف بدکلامی کرتے ہیں نیازی اور اسکے حواری خود سیاسی یتیم ہیں۔