پی ٹی آئی کی حکومت ناکامی تسلیم کرتے ہوئے مستعفی ہو جائے،اشرف بھٹی

پی ٹی آئی کی حکومت ناکامی تسلیم کرتے ہوئے مستعفی ہو جائے،اشرف بھٹی

  



لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ نااہل حکومت چلتی نظر نہیں آتی، پی ٹی آئی کی حکومت ملک کے لئے منحوس ثابت ہوئی ہے اب سرد موسم میں گرم سیاست ہو گی پی ٹی آئی کی حکومت ناکامی تسلیم کرتے ہوئے مستعفی ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کا شیر شاہ سوری بری طرح ناکام ہو چکا ہے۔ 2020 الیکشن کا سال ہے۔ ہر طبقہ موجودہ حکومت سے بیزار ہے۔ عمران نیازی کے سارے دعوے کھوکھلے اور ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ڈیڑھ سال کا اقتدار ملک کے لئے تباہ کن ثابت ہوا ہے۔ کمرتوڑ مہنگائی کے باوجود حکمران بڑھکیں مارنے میں مصروف ہیں۔اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں اس منحوس حکومت سے جان چھڑائی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1