حکومت روزگار کی فراہمی کیلئے انقلابی اقدامات اٹھارہی ہے،جمشید چیمہ

حکومت روزگار کی فراہمی کیلئے انقلابی اقدامات اٹھارہی ہے،جمشید چیمہ

  



لاہور (سٹی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت اس سے آگاہ ہے کہ ہمیں روزگار کی فراہمی کیلئے اپنی گروتھ کو بڑھانا ہوگا جس کیلئے حکومت ترجیحی اور انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ حکومت سرمایہ کاروں کو سہولیات اور مراعات دے رہی ہے اور سب سے بڑھ کر ان کے سرمائے کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت کوئی بحران نہیں البتہ کرپشن کے کاروبار سے وابستہ اپوزیشن ضرور بحران کا شکار ہے۔

،عوام نے احتساب کے جاری عمل میں مزاحمت کرنے والوں کے چہرے پہچان لئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اقتدار کے ہوس میں اندھی ہو چکی ہے،اپوزیشن کے دل میں عوام کی نہیں بلکہ اسلام آباد کی تڑپ ہے اور ان کیلئے اقتدار سے باہر رہنا محال ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمران ملک کو تنزلی کی گہرائیوں میں دھکیل کر گئے ہیں لیکن وزیر اعظم عمران خان ملک کی منجدھار میں پھنسی کشتی کو ضرور کنارے پر لگائیں گے اور ہم اپنی منزل کو بھی حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے آج تک عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ایک تجویز دینا گوارا نہیں کیااور صبح و شام صرف این آر او دینے کا واویلا کیا جارہا ہے۔#/s#

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...