وکلاء،ڈاکٹر لڑائی انتہائی نازیبا حرکت ہے،عابد جعفری

      وکلاء،ڈاکٹر لڑائی انتہائی نازیبا حرکت ہے،عابد جعفری

  



رائے ونڈ (نمائندہ پاکستان) تحریک انصاف کے رہنماء سید عابد حسین جعفری نے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں قانون کی عملداری کو یقینی بنایاجارہا ہے۔قانون توڑنے والا خواہ کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو اس کیخلاف کارروائی ضرور ہوگی، انہوں نے کہا کہ وکلاء اور ڈاکٹرز دونوں اہم ادارے ہیں، ان کی آپس میں لڑائی انتہائی نازیبا حرکت ہے۔اس واقعہ نے پوری دنیا میں پاکستان کاسرشرم سے جھکا دیا ہے، وکلاء کے دل کے ہسپتال پر حملہ کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 مریض بروقت علاج نہ ملنے سے انتقال کرگئے،وکلاء نے ہسپتال میں توڑ پھوڑ کی اور ڈاکٹرز، عملے اور تیمارداروں کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ ڈالے۔قانون کے رکھوالوں نے قانون کو پیروں تلے روندا، مہذب معاشرے میں پی آئی سی جیسے سانحہ کی کوئی گنجائش نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کالے کوٹ والوں نے اپنے بازو سے قانون چیلنج کیا تھا اور قانون نے اپنے بازو سے انہیں کٹہرے میں کھڑا کیا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1