عالمی برادری کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت کا نوٹس لے،شاہد صدیق
لاہور (سٹی رپورٹر) ممبر میڈیا ٹیم وزیراعلی پنجاب، سنیئرمرکزی رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ بھار تی فوج کے کشمیر میں ظلم و جبر کا عا لمی دنیا نوٹس لے، جانوروں پر ظلم کیخلاف آواز اٹھانے وا لی تنظیمیں کشمیر میں مسلمانوں کے قتل عام پر کیوں خاموش ہیں، عالمی دنیا کشمیر یو ں کی نسل کشی کو روکنے کیلئے بھار ت پر دباؤ ڈالے۔ اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ مودی سرکار کو نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے ظلم کا حساب دینا ہوگا۔
، عالمی برادری کو اب ہر صورت بیدار ہونا پڑے گا،بھار ت نے عر صہ دراز سے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و تشدد کا بازار گرم کررکھا ہے۔