کشمیریوں کے ساتھ ہیں،عرفان عباسی

      کشمیریوں کے ساتھ ہیں،عرفان عباسی

  



لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما عرفان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم مظلوم کشمیری بھائیوں کیساتھ کھڑی ہے، کشمیری حریت پسندوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔

، کشمیر کے عوام اپنے حقوق کی جدوجہد کررہے ہیں حق خود ارادیت کے حصول کی راہ میں دی گئی،مقبوضہ کشمیر میں چار ماہ سے زائد جاری کرفیو اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے لاکھوں کشمیری خواتین، بچے اور بوڑھے بدترین مشکلات سے دو چار ہیں 4 ماہ سے زائد مسلسل کرفیو کی وجہ سے خوراک، ادویات اور دیگر اشیائے خوردونوش کی کمی کی وجہ سے بوڑھے اور بچے موت کے منہ میں جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارتی افواج ہزاروں نوجوانوں کو گرفتارکرکے ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھے ہوئے ہے بھارتی جیلوں میں کشمیری جوانوں کی وجہ سے گنجائش سے کئی گناہ زائد افراد بند ہیں جن کے ساتھ جانوروں سے بدتر سلوک جاری ہے ایسے میں اقوام عالم اور اْمت مسلمہ کے حکمرانوں کا خاموش تماشائی بنے رہنا بے حسی اور بے غیرتی کی دلیل ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑیں گے پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا کشمیریوں سے ہمارا رشتہ لہو اور روح کا ہے تحریک آزادی کشمیر کی منزل اب دور نہیں مودی کے جبر کے دن تھوڑے ہیں پوری دنیا کے آزادی پسندوں نے بھارتی مظالم کی مذمت کی ہے اقوام متحدہ بھی نوٹس لے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1