چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں خصوصی بچوں کے اعزازمیں تقریب

  چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں خصوصی بچوں کے اعزازمیں تقریب

  



لاہور (سٹی رپورٹر)ڈائریکٹر پروگرام پنجاب ویلفیئر ٹرسٹ فار ڈس ایبلڈ ڈاکٹر اظہار الحق ہاشمی نے کہا ہے کہ خصوصی بچے ہماری خصوصی توجہ کے منتظرہیں، خصوصی افراد کی بحالی ان کی تعلیم و تر بیت کا انتظام حکومت اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے،چیف گیسٹ چیئرمین پنجاب یوتھ کونسل میاں حمزہ کرامت کھوکھر نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت خصوصی افراد بالخصوص سپیشل چلڈرن کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی ترجیحات سے پوری طرح آگاہ ہے اور اس ضمن میں خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں، حکومتی کوششوں کے ساتھ ساتھ معاشرے کے تمام افراد اور داروں کو مل کر اس ضمن میں کام کرنا چاہیے۔ ان خیالا ت کا اظہا ر انہو ں نے نائس ویلفیئر سو سائٹی کے زیر انتظام معذور افراد کیلئے چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقر یب کے میاں حمزہ کرامت کھوکھر چیئرمین پنجاب یوتھ کونسل چیف گیسٹ تھے،اس مو قع پر صدر نائس احمد علی عتیق، جنرل سیکرٹری سائرہ اقبال،آمنہ آفتاب چیف ایگزیکٹو آفیسر ہم مشعل راہ فاؤنڈیشن،صادقہ صاحب داد خان ایم پی اے، محمد شعیب مرزا، ایڈیٹر ماہنامہ پھول، عائشہ ملک اعوان صدر یوتھ اسمبلی فاؤنڈیشن اورندیم حسن گوہر نے بھی اپنے خیالا ت کا اظہار کیا۔

، جبکہ نامور سینئر اداکار راشد محمود نے خصوصی طور پر شرکت کی اور بچوں کی پرفارمنس کو سراہا۔ تقریب میں چلڈرن لائبریری کمپلیکس کے علاوہ دیگر اداروں کے خصوصی بچوں نے اپنی پرفارمنس پیش کی اور شاندار پرفارمنسز پر حاضرین محفل سے خصوصی داد وصول کی۔ تقریب کے اختتام پر پروگرام میں پرفارم کرنے والے تمام بچوں کو خصوصی انعامات دیئے گئے  جبکہ معزز مہمانوں کو خصوصی تحائف دیئے گئے۔ نائس کی جنرل سیکرٹری سائرہ اقبال کے مطابق نائس ویلفیئر سوسائٹی سپیشل چلڈرن کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گی

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...