عقیدہ ختم نبوت کا منکر کبھی مسلمان نہیں ہو سکتا،مولانا عبدالنعیم

عقیدہ ختم نبوت کا منکر کبھی مسلمان نہیں ہو سکتا،مولانا عبدالنعیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم، مولانا محبوب الحسن طاہر، قاری محمداقبال، مولانا ظہیراحمد قمر، مولانا عبدالعزیزنے مختلف مساجد میں درس ختم نبوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کامنکر کبھی بھی مسلمان نہیں ہوسکتا قادیانیت یہودوہنود انگریزکے بنائے ہوئے ناپاک منصوبے اور پھیلاہوئے خطرناک فتنے ہیں قادیانی آئین پاکستان کی رو کے مطابق غیرمسلم اقلیت ہیں انکا اسلام اور مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں۔اسلام کی بنیاد توحیدباری تعالیٰ اور عقیدہ ختم نبوت،جناب نبی کریم ﷺ کو آخری نبی تسلیم کرنے میں ہے۔پاکستان سمیت پوری ملت اسلامیہ عقائد کی محافظ و نگہبان ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی سیاسی پارٹی کانگریس کے رہنما اور قادیانی سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹ کے ممبر پرتاب سنگھ کا قادیانیوں کی حمایت سے بھارت اور قادیانی گٹھ جوڑ عیاں ہوگیا اور قادیانیوں کی پاکستان کو بدنام کرنے ایک اور سازش ظاہر ہوگئی۔


انڈین پارلیمنٹ رکن پرتاب سنگھ کا یہ کہنا کہ پاکستان میں قادیانیوں پر بہت مظالم ڈھائے جاتے ہیں یہ انکی کم علمی اور حقائق کے برعکس ہے کیونکہ قادیانیوں نے آج تک پاکستان کے وجود کو تسلیم نہیں کیا کیونکہ قادیانیوں کا یہ مذہبی عقیدہ ہے کہ پاکستان مٹ جائیگا اور اکھنڈ بھارت بن جائیگا۔