عمران خان نے جنوبی پنجاب میں احساس محرومی پیدا کیا،اویس لغاری

  عمران خان نے جنوبی پنجاب میں احساس محرومی پیدا کیا،اویس لغاری

  



لاہور(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے جنرل سیکرٹری اویس لغاری نے کہا ہے کہ عمران خان نے جنوبی پنجاب میں سب سے زیادہ احساس محرومی پیدا کیا ہے۔جنوبی پنجاب کے ترقیاتی فنڈزحکومتی وزراء کی شاہ خرچیوں پر اڑائے جا رہے ہیں۔پنجاب کے وزیر اعلیٰ جنوبی پنجاب سے ہونے کے باوجود یہاں کے عوام کو مسلسل نظر انداز کررہے ہیں۔پندرہ ماہ بعد بھی پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ قائم نہیں کیا۔جنوبی پنجاب محاذ کے نام سے پریشر گروپ بنے والوں کو سمجھ آچکی ہو گی۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما ویس لغاری نے کہا مسلم لیگ (ن) نے سب سے پہلے قومی اسمبلی میں جنوبی پنجاب اور بہاولپورصوبے کا بل جمع کرایا۔حکومت جنوبی پنجاب اور بہاولپورصوبے کے بل پر کوئی کام نہیں کررہی۔ حکومت جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے وعدے سے فرار ہونے کی کوشش کررہی ہے۔مسلم لیگ (ن) جنوبی پنجاب اور بہاولپور صوبے کے مکمل حق میں ہے۔

ہم عمران نیازی کی طرح ضدی اور ڈھیٹ نہیں ہیں ہم ملکی ملکی معاملات پر حکومت کے ساتھ بیٹھنے کیلئے تیار ہیں۔حکومت جنوبی پنجاب اور بہاولپور کے عوام سے رائے طلب کرلے وہ الگ صوبہ چاہتے ہیں یا نہیں۔مسلم لیگ (ن) جنوبی پنجاب اور بہاولپور کے عوام کے فیصلے پر چلنے کیلئے تیار ہے۔حکومت کی بدنیتی آج پورے جنوبی پنجاب کی عوام کے سامنے عیا ں ہو چکی ہے۔مسلم لیگ (ن) جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلئے حکومت کا ساتھ دے گی۔عمران خان کو جنوبی پنجاب صوبے کے وعدے سے فرار نہیں ہونے دینگے۔الیکشن سے قبل جنوبی پنجاب محاذ پریشر گروپ بنانے والے آج اپنے حلقے کی عوام کو بھول گئے ہیں۔لیکن مسلم لیگ (ن) جنوبی پنجاب کے عوام کا درینہ مطالبہ ہر صورت پورا کرے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1