بھکاری مافیا کے خلاف ریسکیو آپریشن جاری ہے،سارہ احمد

بھکاری مافیا کے خلاف ریسکیو آپریشن جاری ہے،سارہ احمد

  



لاہور(سٹی رپورٹر)چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے عدم توجہی کے شکار بچوں کو ریسکیو کرنے کے مشن پر تیزی سے گامزن ہے۔ یہ بات چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد نے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے بھکاری مافیا کے خلاف ریسکیو آپریشن جاری ہے،۔انہوں نے بتایا کہ بھکاری مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کی وجہ سے بھکاری بچوں کی تعداد میں کمی آئی ہے، تحویل میں لئے گئے بھکاری بچوں کو سکول میں داخل کروایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اجتماعی طور پر ایسے اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ اپنے بچوں کو محفوظ رکھ سکیں اس کے لیے ہمیں معا شرے اور اپنے ارد گرد کے ما حول کومحفوظ بنانا ہو گا،بچوں کا تحفظ کرنا اور ان کے مستقبل کو سنوارنے کے لیے اقدامات کرنا انسانی حقوق کی پاسداری کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں بے سہارا بچوں کے لئے تمام سہولیات میسر ہیں،بیورو میں بچوں کو زندگی کی تمام بنیادی سہولیات ایک چھت تلے مہیا کی جاتی ہیں۔

اور ہم انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...