اتوار بازاروں میں ٹماٹرعام مارکیٹ سے مہنگے،صارفین پریشان

اتوار بازاروں میں ٹماٹرعام مارکیٹ سے مہنگے،صارفین پریشان

  



لاہور(اپنے نمائندے سے)صوبائی دارالحکومت میں قائم سستے اتوار بازار افادیت کھونے لگے۔ہفتہ کو سرکاری دعووں کے مطابق 80 روپے فی کلو فروخت ہونے والے ٹماٹر اتوار بازار میں 110 روپے میں فروخت ہوتے رہے۔ پیاز کی ملک میں کھپت کے باوجود ہمسایہ ممالک کو فروخت کے باعث نرخ 60 روپے فی کلو سے کم نہ ہوسکے۔ شادمان جیسے اہم اتوار بازار کا کنٹرول خلاف ضابطہ وائرلیس آپریٹر کے حوالے کرنے سے معاملات تباہی کا رخ اختیار کررہے ہیں۔ اکثریتی سٹالز ہولڈر کو علیحدہ کرکے غیر قانونی بازار قائم کردیا گیا۔ سبزیوں کے ریٹ آلو 40، پیاز64، ٹماٹر120، لہسن 20 درک 288، بیگن47، ماڑو47، کھیرا 60، کریلے 78، پالک 20، لیموں چائنہ49،میتھی32، بند گوبی 42، پھول گوبی61، گھیا کدو59، شلجم 25، سبز مرچ 120، اروی 83، بھنڈی101، مٹر115، مولی16، ساگ 26، گاجر 44، پھلیاں 61، حلوہ کدو 15، شملہ مرچ 143، پھلوں کے ریٹس سیب 154، کیلا 72، خربوزہ63، سنگاڑے 73، فروٹر97، کنو73، انگور170، انار250، گرے فروٹ 20، مسمی 110، خربوزہ63،کنو 73کھجور ایرانی 200، پپیتا 115، شکر قندی 52میں فروخت ہورہا ہے۔اس حوالے سے شہریوں نے اتوار بازاروں کیساتھ عام مارکیٹ میں بھی ریٹ کم کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1