بڑھتے ہوئے جرائم اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں،عظمیٰ بخاری

  بڑھتے ہوئے جرائم اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں،عظمیٰ بخاری

  



لاہور(پ ر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں قتل اور جرائم کی بڑھتی وارداتیں اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔پنجاب میں امن و امان کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہو چکی ہے۔لاہور میں شہر میں قتل،چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔بزدار حکومت نے پندرہ ماہ میں پانچ آئی جی تبدیل کردیے لیکن پنجاب پولیس کی کارکردگی پھر بھی بہتر نہیں ہو سکی۔ پنجاب پولیس بچوں کوتحفظ دینے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔صوبے میں ایک سال کے دوران ایک ہزارننانوے بچے اغواء ہوئے۔ایک سوتینتیس بچوں کوابھی تک بازیاب نہ کرایاجاسکا۔لاہورسے بھی تین سوبانوے بچوں کو اغواء کیاگیا۔ رواں سال بچوں کے اغواء کی وارداتوں میں 15فیصداضافہ ہوا ہے۔

  لاہورسمیت پنجاب بھرسیرواں سال 1ہزار99بچوں کے اغواکے مقدمات درج ہوئے۔133بچوں کو تاحال پولیس بازیاب نہیں کراسکی ہے۔پنجاب پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کے باوجود صوبے میں خواتین کے ساتھ عصمت دری اور قتل کے واقعات میں تشویشناک اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ریکارڈ کے مطابق 2019کے 10 ماہ کے دوران خواتین سے زیادتی کے تین ہزار 387 واقعات رپورٹ ہوئے جب کہ غیرت کے نام پر 149 خواتین کو بے دردی سے قتل کردیا گیا، اسی عرصے میں تیزاب پھینکنے کے 36 واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...