عمران خان بیرونی آقاؤں کی نوکری کر رہے ہیں،عزیز الرحمن چن

    عمران خان بیرونی آقاؤں کی نوکری کر رہے ہیں،عزیز الرحمن چن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ عمران خان بیرونی آقاؤں کی نوکری کر رہے ہیں پاکستان کی خارجہ پالیسی بُری طرح ناکام نظر آتی ہے کشمیر کاز کو جتنا نقصان موجودہ حکومت نے پہنچایا ہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کو غیر یقینی صورتحال میں دھکیل دی ہے ملک و قوم کو بدترین حالات کا سامنا ہے ایسے حالات میں واحد امید بلال بھٹو زرداری ہیں جو ملک و قوم کو ان مسائل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

  انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت معیشت، خارجہ پالیسی اور اندرونی محاز پر بُری طرح ناکام ہو گئی ہے موجودہ حالات حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ہیں اناڑیوں کو کاروبار مملکت سونپ دیا گیا ہے جو ملک کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں۔