ایل پی جی کے سیل پوائنٹس کو حفاظتی معیار پر عملدر آمد کا حکم 

  ایل پی جی کے سیل پوائنٹس کو حفاظتی معیار پر عملدر آمد کا حکم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن نے حادثات کی روک تھام کے لئے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز و سیل پوائنٹس سے متعلق سیفٹی نکات جاری کر دئیے۔ جس کے مطابق سیفٹی شرائط پوری نہ کرنے والے ایل پی جی کا کاروبار نہیں کر سکیں گے جبکہ سیل پوائنٹس پر موجود ورکرز کے لئے فائر فائٹنگ ٹریننگ لازمی ہو گی۔ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کی زیر نگرانی فائر فائٹنگ ٹریننگ کورس 17 سے 19 دسبر تک الحمرا ہال لاہور میں ہو گا۔جس میں سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 کے حکام تربیت دیں گے جبکہ ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن کے بانی چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ ایل پی جی کی فروخت سے وابستہ تمام افراد کے لئے یہ کورس ضروری ہو گا اور کورس میں شرکت کرنے والوں کو حکومت پنجاب کی طرف سے سرٹیفکیٹ جاری ہونگے۔ انہوں نے بتایا کہ اوگرہ قوانین کے مطابق ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز اور ان کے مجاز سب ڈسٹری بیوٹرز کے علاوہ کسی کو بھی ایل پی جی کا کاروبار کرنے کی ہرگزاجازت نہیں۔ تما م آٹ لیٹس /سیل پوائنٹس کے سائن بورڈ زپر مالک کا نام بمعہ موبائل نمبر آویزاں ہو گا اور کون سی ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنی کا ڈسٹری بیوٹر ہے یا کس ڈسٹری بیوٹر کا سب ڈسٹری بیوٹر ہے، یہ واضح ہو نا ضروری ہے۔دوکان کے اندر مارکیٹنگ کمپنی کا اصلی ڈسٹری بیوٹرز سرٹیفکیٹ اور ڈسٹری بیوٹرز کا مجاز سب ڈسٹری بیوٹر کا اصلی اجازت نامہ ہونا لازمی ہے۔تمام ڈسٹری بیوٹرز اور سب ڈسٹری بیوٹرز کواپنے گودام اور سیل پوائنٹ کی سیفٹی کمیٹی کی انسپیکشن کے بعد 20 روپے کے اسٹام پیپر پر حلفیہ بیان جمع کروانا ہوگاکہ جو دوکان ڈسٹرکٹ گونمنٹ کی طرف سے ایل پی جی سیفٹی پوائنٹ پر پورا نہیں اترے گی اسے فوری طور پر بند کر دیا جائے گا۔