اے پی ایس میں ظلم و بربریت کی سیاہ تاریخ رقم کی گئی،گل محمد مرزا

اے پی ایس میں ظلم و بربریت کی سیاہ تاریخ رقم کی گئی،گل محمد مرزا

  



لاہور (سٹی رپورٹر)پاک چائینہ بزنس کمیونٹی کے صدر گل محمد مرزا نے کہا ہے کہ سقوط ڈھاکہ اور آرمی پبلک سکول پر کئے گئے دہشت گردوں کے حملے سینکڑوں معصوم بچوں کی شہادت کے زخم آج بھی تازہ ہیں،دہشت گردوں نے ظلم و بربریت کی جو تاریخ رقم کی اس پر ہٹلر اور ہلاکو خان بھی شرما گئے ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں واقعات کے بعد پاک فوج کا کردار مثالی رہا ہے،پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب اور آپریشن رد الفساد کرکے  دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے۔

،میں پاکستان آرمی کے ان افسران کو بھی سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنے بچوں کی لاشیں دیکھ کر بھی ہمت اور حوصلہ کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا۔ 

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...