جمعیت علمائے پاکستان کا مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ 

  جمعیت علمائے پاکستان کا مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (سٹی رپورٹر) جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ قائد اہل سنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی کی زیر صدارت جے یو پی کی مرکزی شوریٰ اور عاملہ کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور پر غور کیا گیا اور قرار دیا کہ موجودہ حکومت نااہل ہے۔جے یو پی مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریک چلائے گی اور اتحاد اہل سنت کے لئے کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی۔اجلاس میں یہ بھی قرار دیا گیا کہ پارلیمنٹ کو بے وقعت ا دارہ بنادیا گیا ہے۔اجلاس میں مہنگائی، بیروزگاری اور امن وامان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کے عالمی اداروں کی رپورٹس کی بنیاد پر معیشت کے استحکام کے جھوٹے دعوے کئے جا رہے ہیں، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق موجودہ حکومت کے دور میں پاکستان کی تاریخ کی بدترین مہنگائی ہوئی ہے۔جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہونے والے اجلاس میں ڈاکٹر امجد حسین چشتی،پیر غلام رسول اویسی، پیر اختر رسول قادری،صاحبزادی عقیل حیدر شاہ، امیر سلطان چشتی،ملک پرویز اکبر ساقی، علامہ محبوب رضوی، پیر اسلم حیدری، غلام شبیر قادری، خرم شاہ، شفیق شاہ، حسن منصور،گوہر خالد بٹ، چوہدری عدنان خورشید،شہباز شبیر، محمد علی، شہباز احمد،پروفیسر ساجد قادری اور دیگر اراکین نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعیت علمائے پاکستان کے زیر اہتمام مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔