مودی سرکار پاکستان کی موثر خارجہ پالیسی سے پسپائی پر مجبور ہو گئی: دفتر خارجہ 

    مودی سرکار پاکستان کی موثر خارجہ پالیسی سے پسپائی پر مجبور ہو گئی: دفتر ...

  



اسلام آباد (آئی این پی) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مذہب اور ثقافت کی مضبوط تاریخ پر مبنی برادرانہ تعلقات ہیں، وزیراعظم عمران خان کے سعودی عرب کے دورے سے یہ تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔ ریڈیو پاکستان کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں سخت پابندیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال اور بھارتی مظالم کو عالمی برادری خصوصا امت مسلمہ کے سامنے موثر انداز میں اجاگر کر رہا ہے۔انہوں نے نریندری مودی کی سربراہی میں فسطائی حکومت پاکستان کی موثر خارجہ پالیسی کے باعث پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پابندیوں اور محاصرے کے باعث مقبوضہ کشمیر میں خوراک، ادویات اور دوسری بنیادی ضروریات کی قلت ہے۔

پاکستان 

مزید : صفحہ اول


loading...