وزیر اعظم عمران خان آج بحرین  کل سوئٹز رلینڈ جائینگے 

  وزیر اعظم عمران خان آج بحرین  کل سوئٹز رلینڈ جائینگے 

  



اسلام آباد (نیوزایجنسیاں) بحرین کے شاہ حمد بن عیسی بن سلمان آل خلیفہ کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان آج بروزپیر 16 دسمبر کوبحرین جبکہ کل بروزمنگل سے سوئٹزر لینڈ کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم بحرین کے قومی دن کی تقریب میں اعزازی مہمان کے طور پر شرکت کریں گے،اس موقع پر ایک اعلی سطحی وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوگا جس میں کابینہ کے ارکان کے علاوہ دیگر اعلیٰ  حکام بھی شامل ہیں،دورے کے موقع پر وزیر اعظم کو بحرین کا اعلیٰ ترین سول اعزاز بھی عطاء کیا جائے گا۔ سوئٹزرلینڈ میں وزیر اعظم عالمی مہاجرین کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان دو روزہ دورے کیلئے سویٹزرلینڈ جائیں گے۔ عالمی مہاجرین کانفرنس 17اور 18دسمبر کو جنیوا میں منعقد ہورہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان عالمی مہاجرین کانفرنس میں شرکت کرنے والے عالمی رہنماؤں سے اہم امور پر ملاقاتیں کریں گے۔

عمران خان 

مزید : صفحہ اول