چیئر مین نیب کے اختیار ات کم کر نے کیلئے حکومت، اپوزیشن میں اتفاق 

  چیئر مین نیب کے اختیار ات کم کر نے کیلئے حکومت، اپوزیشن میں اتفاق 

  



لاہور(آئی این پی) چیئر مین نیب کے اختیار ات کو کم کر نے کیلئے حکومت اور اپوزیشن نے نیب آرڈننس میں متفقہ تر میم لانے پر اتفاق کر لیا‘2وفاقی وزراء کے رابطے پر (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی نے بھی تر میم پر آمادگی کا اظہار کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت چیئرمین نیب کے اختیارات میں کمی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے،وزرا کی جانب سے نیب سے متعلق سینیٹر فاروق ایچ نائیک کے سینیٹ میں پیش کردہ بل سے  اصولی طور پر اتفاق کیا ہے۔حکومت نے  اپوزیشن  کے بل کا مسودہ منگوالیا ہے۔ ذرائع  کے مطابق حکومت چاہتی ہے فاروق ایچ نائیک کے بل میں مزید ترامیم شامل کرکے نیب سے متعلق مشترکہ اور متفقہ بل لایا جائے امکان ہے کہ جلد اس حوالے سے حتمی مسودہ تیار ہو جائیگا۔

حکومت اپوزیشن اتفاق

مزید : صفحہ اول


loading...