چیف الیکشن کمشنر،ارکان کا تقرر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

  چیف الیکشن کمشنر،ارکان کا تقرر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

  



اسلام آباد(آئی این پی)الیکشن کمیشن ممبران اور چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس (آج)پیر کو ہوگا۔تفصیلات کے مطابق اجلاس پیرکوچیئرپرسن ڈاکٹر شیریں مزاری کی زیر صدارت شام 6 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔ الیکشن کمیشن کے سندھ اور بلوچستان کے ممبران اور چیف الیکشن کمشنر کی تقرری پر غور کیا جائیگا۔

الیکشن کمیشن ممبران تقرر

مزید : صفحہ اول