پی آئی سی حملہ کیس، وکلاء کے مقدمات کی سماعت آج ہو گی

  پی آئی سی حملہ کیس، وکلاء کے مقدمات کی سماعت آج ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر حملے کے الزام میں گرفتار وکلاء کی مختلف درخواستوں پر آج (پیر) لاہور ہائیکورٹ اور انسداددہشتگردی عدالت میں سماعت ہو گی۔ لاہو رہائیکورٹ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سی سی پی او لاہور سے وکلاء کے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ طلب کر رکھا ہے۔مذکورہ بنچ کے رو برو مجموعی طور پر چار درخواستوں کی سماعت ہو گی۔علاوہ ازیں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں بھی سماعت ہو گی۔جج ارشد بھٹہ نے عدالتی حکم کے باوجود ریکارڈ پیش نہ کرنے پر ڈی ایس پی، ایس ایچ او اور تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔
پی آئی سی مقدمات

مزید :

صفحہ اول -