سینیٹرلنزے گراہم کی قیادت میں اعلیٰ سطحی امریکی سرکاری وفد پاکستان پہنچ گیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ سے چار رکنی اعلیٰ سطحی وفد کی پاکستان آمد، سینیٹر لنزے گراہم وفدکی قیادت کررہے ہیں۔نجی نیوز چینل کے مطابق امریکہ کاچاررکنی اعلیٰ سطحی وفد پاکستان پہنچ گیاہے،امریکی وفدکی قیادت سینیٹرلنزے گراہم کررہے ہیں۔امریکی وفد کے طیارے نے نور خان ائیربیس پر لینڈ کیا، اس موقع پر پاکستانی حکام نے مہمان امریکی وفد کا استقبال کیا۔واضح رہے طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے تناظرمیں امریکی وفدکادورہ نہایت اہمیت کاحامل قراردیاجارہاہے،اس سے قبل امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد بھی پاکستان کادورہ کرکے عسکری و سول قیادت سے ملاقاتیں کرچکے ہیں۔
امریکی وفد